لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب ا میر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے الیکشن کمیشن کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو اداروں کی آزادی کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا ہے کہ قومی قیادت کو صاف شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے تاکہ کوئی شکایت پیدا نہ ہو۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ حکومت کے لیے مایوسی کا پیغام اور جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔پرامن انتخابات کے لئے سیاسی ماحول ضروری ہے۔ سیاست میں تشدد کے عنصر کے خلاف سب سیاستی جماعتوں کو اکٹھے ہوکرعوامی رائے کے آزادانہ استعمال کے لئے راہ ہموار کرنی چاہیے۔
شفاف الیکشن کیلئے قومی قیادت کو اتفاق رائے پیداکرنے کی ضرورت ہے:عبدالغفورراشد
Feb 27, 2021