شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کا دور اقتدار ملکی تاریخ میں سنہرے باب کی حیثیت رکھتا ہے، منفی حکومتی پروپیگنڈا سے مسلم لیگ (ن) کو پس منظر میں نہیں دھکیلا جا سکتامیاں محمد نواز شریف سیاسی حقیقت ہیں جنہیں فراموش کرکے ملکی سیاسی منظر نامہ مکمل نہیں ہوتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ عظیم جاوید ،حاجی اکبر علی چوہان، حاجی یعقوب بگا شیخ، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی میاں عبدالرشید، میاں تنویر احمد، ملک اعجاز احمد ، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں محمد اعظم ، میاں انیس علی، خالد مغل، رانا عمران، میاں محمد سعید، سیٹھ عباس اور حاجی عبدالحق ودیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان رہنمائوں نے کہا نامسائد حالات اور حکومتی سیاسی انتقامی کاروائیوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے حوصلے بلند ہیں۔