لاہور (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈسکہ کی عوام نے ن لیگ کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے ، دوبارہ الیکشن میںبھی ن لیگ کو شکست ہوگی، انہوں نے کہاکہ پے در پے ناکامیوں سے مریم صفدر اور ان کے حواری رو رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر اور ان کے حواریوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے وہ جھوٹ کا سہارا لے کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ضمنی الیکشن میںووٹ بنک بڑھا ہے جو کہ وزیراعظم اور حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہاکہ ن لیگ قبضہ اور منشیات فروشوں کی جماعت بن چکی ہے ، چورٹولے کے سرپرست اعلیٰ نوازشریف اور انکے حواری ہیں، ملک سے بلیک میل ٹولے کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔