ٹیکس معاشی ترقی کی بنیاد

Feb 27, 2021

پروفیسر فہمیدہ کوثر

یہ بات قرین از قیاس نہیں کہ اقتصادی پالیسی اور مضبوط کی مثبت رحجان اور استحکام ریاستوں کو تازہ خون سپلائی کرتا ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کی نئی ٹیکس پالیسی اور معیشت کے لئے کئے گئے اقدامات کیا برس ہا برس سے سے زوال پذیر معاشی نظام  کو مستحکم کر سکیں کے ٹیکس ناہندگان سے لے کر کرپشن کے خاتمے تک حکومت کے پاس کیا موثر ایجنڈا ہے جس کے تحت جادو کی چھڑی گھماتے ہی  ایک موثر نظام سامنے آجائیگا  کیونکہ ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہماری حکومتوں کا کبھی غربت مکاؤ فارمولا نہیں رہا لہٰذا کمزور معاشی ڈھانچے  کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے جس مہارت چابکدست اور بروقت فیصلوں کی ضرورت ہے حکومت اس پر کتنا عمل پیرا ہوتی ہے حکومتی دعوؤں کے مظابق جدید ڈیجیٹل اور ٹریک سسٹم یقیناً ان لوگوں تک رسائی ممکن بنا سکے گا جو ٹیکس نادھندگان ہیں ایک طرف تو 22 کروڑ کی آبادی میں لاکھوں لوگ ٹیکس ادا کررہے ہیں دوسری طرف41 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر ہے اس زاویے سے دیکھا جائے تو ٹیکس کی وصولی کی شرح بہت کم ہے اگر پیداواری تناسب سے دیکھا جائے تومحصولات کی شرح کم ہونے کے باعث ریاست اپنے بنیادی فرائض یعنی عوام کی جان اور مال کے تحفظ میں بھرپور اقدامات نہیں کرسکتی ان حالت میں ان پالیسیوں کی ضرورت ہے کہ ان چیلنجز  سے نمٹا جاسکے اس پالیسی کے تحت اکیس لاکھ لوگوں کو نوٹسز ارسال کردئیے گئے ہیں جو ٹیکس نادھندگان ہیں  غربت کے خاتمے میں احساس پروگرام کیش سپورٹ اور لنگر خانوں کا قیام قابل سائش ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ افرادی کھپت کے لئے روزگار مہیا کرنا اور  کا رخانوں کا قیام ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں ہماری فارن اور ملکی انوسٹمنٹ کورونا کی وجہ سے سست روی کا شکار رہی ہے جس پر خاطر  توجہ کی ضرورت ہے اعداد و شمار کے حوالے سے دیکھا جائے تو گروتھ ریٹ میں اضافہ معاشی استحکام کی طرف مثبت اقدام  ہے موجودہ بجٹ خسارے کا بجٹ حکومت کی طرف سے اس خسارے کو کم کرنے کی کوشش  کے عندیہ کا اظہار بھی اچھا اقدام ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کم سے کم گردشی قرضوں پر انحصار  برامات کے حجم اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لئے اس میکنزم کی ضرورت ہے کہغربت میں کمی کی جائے روزگار میں اضافہ کیا جائے اور انسانی وسائل کی ترقی پر زور دیا جائے  تاکہ روبہ زوال معیشت کو کسی پٹری پر ڈالا جا سکے اگر ہم مضبوط معیشت کے لئے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی نہیں کرتے کرپشن کے خاتمے کے لئے کوئی  پلیٹ فارم نہیں اور ٹیکس نادھندگان تک رسائی ممکن نہیں بناتے تو ہارورڈ کے تمام اقتصادی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکتے ۔

مزیدخبریں