بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراوروزیرخارجہ وانگ یی نے کہاہے کہ چین اور بھارت کو بڑے ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اورتعاون کے صحیح راستے پرگامزن ہونا چاہئے اور شک اورعدم اعتماد کے ساتھ گمراہ نہ ہوں اور نہ ہی منفی سوچ کے راستے پر گامزن ہوں۔وانگ نے ان خیالات کااظہاربھارت کے وزیرامورخارجہ سبرامینیم جے شنکرکے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے زور دیا کہ دونوں فریقین کو اپنی قیادت کی جانب سے کئے گئے اسٹریٹجک اتفاق رائے کے فیصلہ کو برقرار رکھنا چاہئے۔فون پر بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو سرحدی مسئلہ کو مناسب انداز میں حل کرنا چاہئے تاکہ اس کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات کو شیطانی چکر میں پھنسنے سے بچایا جاسکے۔سرحدی تنازعات ایک اہم حقیقت ہیں ، انہیں مناسب توجہ دینے اور سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے تاہم سرحدی مسئلہ چین۔بھارت تعلقات کی ساری کہانی نہیں ہے اور اسے ان کے تعلقات میں مناسب جگہ ملنی چاہئے۔وانگ نے مزیدکہاکہ چین اور بھارت کو عام سمت پر عمل کرنا چاہئے تاکہ 2ابھرتی ہوئی معیشتیں ترقی کیلئے مل کر کام کریں اوردوطرفہ تعلقات کو مزیدبہتر بنانے اورحقیقت پسندانہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مزید حالات پیدا کریں۔وانگ نے کہاکہ گزشتہ سال میں چین۔بھارت سرحدی علاقے میں صورتحال بارے صحیح اورغلط بہت واضح ہیں اورماضی سے گہرا سبق سیکھنا چاہئے۔
چینی وزیرخارجہ کا چین اوربھارت کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کیلئے صحیح راستے پر چلنے بارے زور
Feb 27, 2021