مس کنڈکٹ کیس میں2وکلاء نے عدالتی بنچ پراعتراض اٹھا دیا

Feb 27, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ میں زیر سماعت 21وکلاء￿  کے خلاف مس کنڈکٹ کیس میں2وکلاء￿ نے عدالتی بنچ پراعتراض اٹھا دیا،خالد محمود خان اور شائستہ تبسم ایڈووکیٹس کی طرف سے عدالت میں جمع کرائے گئیتحریری جوابات میں دونوں وکلاء  نے چیف جسٹس بلاک پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہیکہ جو ججز واقعہ کے وقت موجود تھے انصاف تقاضا ہے کہ وہ یہ کیس نہ سنیں،18فروری کو جاری شوکاز نوٹس واپس لے کر انضباطی کارروائی ختم کی جائے،چیف جسٹس بلاک کا دروازہ توڑنے کے واقعہ سے بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں،ہائیکورٹ کے کسی جج کو دھمکانے کے واقعہ میں بھی کوئی کردارنہیں،شوکاز نوٹس میں بیان کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں