راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کی ہدایات پر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے 28فروری کو سفاری ٹورسٹ ٹرین میں پہلے آئو پہلے پائو پالیسی کے تحت جڑواں شہروں کے مختلف سکولوں کے 10 بچوں اور بچیوں کو مفت سفر کرایا جائے گا ‘ سفاری ٹورسٹ ٹرین پر فی مسافر ٹکٹ1000روپے ہے ‘اس اتوار کے لئے ٹرین کی 100فیصد بکنگ ہو چکی ہے ‘ اس ٹرین سے شہری کو سیاحت اور یادگار سفر دونوں کی سہولت میسر ہوگی ۔ جمعہ کو ڈویژن سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ 21 فروری کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ‘ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سفاری ٹورسٹ ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا اس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ ٹورسٹ ٹرین ہر اتوار کو راولپنڈی تا اٹک خورد ریلوے سٹیشن تک چلائی جائے گی ۔ 28فروری کو سفاری ٹورسٹ ٹرین جس کے فی مسافر کا ٹکٹ 1000روپے ہے کی 100فیصد بکنگ ہو چکی ہے۔