واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی انٹیلی جنس رپورٹ جاری کر دی۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے جمال خشوگی کے قتل کی منظوری سرکاری سطح پر دی گئی اور خصوصی ٹیم کو جمال خشوگی کے قتل میں 21 افراد ملوث تھے صحافی جمال خشوگی کو خطرہ سمجھا جاتا تھا امریکی ایوان سینٹ کو انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرپرسنز کی جانب سے رپورٹ کی تعریف کی گئی ۔مزید برآں امریکہ نے 76 سعودی شہریوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔