اسلام آباد( سپیشل رپو رٹر )پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے، جسے " صدائے پاکستان" کا نام دیا گیا ہے۔ اس نغمے کو پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کئے ہیں۔ گانے کی عکسبندی پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے۔ یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا
Feb 27, 2021