کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو سے قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے مہنگائی اور سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔ دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔ سینٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے۔علاوہ ازیں بلاول اور اے این پی رہنما سردار حسین بابک کے درمیان حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت مخالف تحریک اور سینٹ انتخابات پر بات چیت کی گئی۔