این اے75 : حکومت الیکشن کمشن کا فیصلہ ہائیکورٹ چیلنج کریگی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور علی ظفر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ بعدازاں وزیراعظم سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ون آن ون بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق وزیر اعظم کو بریف کیا گیا جبکہ قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ لائحہ عمل پر مشورہ دیا۔ قانون ٹیم کی رائے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس  کی منظوری وزیر اعظم نے  دی۔ حکومت پنجاب نے انتظامی افسروں کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں دو پٹیشنز دائر کی جائیں گی۔ ایک پٹیشن میں الیکشن کمشن کے دوبارہ انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا جبکہ دوسری پٹیشن میں آفیسرز کے خلاف کارروائی کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا جائیگا۔ قانونی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کو آفیسرز کے خلاف اس نوعیت کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...