شجاع آباد روڈ پراوور ہیڈ بریج نہ بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملتان (سپیشل رپورٹر) ٰ اوور ہیڈ بریج نہ بنائے جانے کے خلاف گذشتہ روز اہلیان توکل ٹاوَن بستی سورج کنڈ پرانا شجاع آباد روڈ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سماجی رہنما و سابق جنرل کونسلر یوسی 73کائیاں پور چوہدری لطیف گجرنے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار نے اس مسئلے سے جان بوجھ کر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اب صورتحال یہ ہے کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے آ ئے روز سکول کے بچے تیز رفتار ٹریفک کا سامنا کر رہے اور حادثات کا شکار ہو رہے۔ چوہدری لطیف گجر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے 2020 میں اس وقت کے کمشنر ملتان کو دوخواست نمبری ;6777676747;107 پیش کی جس پر کاروائی کرتے ہوئے کمشنر ملتان نے اپنے متعلقہ عملے کو سائٹ کا معائنہ کرنے کے لئے بھیجا لیکن بد قسمتی سے فنڈز کی عدم دستیابی کے بہانے اس سنگین مسئلے پر پھر خاموشی اختیار کی گئی۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ہماری شنوائی نہ کی گئی تو معصوم طلباء کے ساتھ جلد ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراوَ کریں گے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کنٹینرز لگا کرپرانا شجاعباد روڈ مکمل طور پر بلاک کر دی اور ملتان انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی

ای پیپر دی نیشن