اکبر درانی وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات‘ پرویز جونیجو سیکرٹری سیفران تعینات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بیورو کریسی میں وفاقی سطح پر تقرریاں و تبادلے کئے گئے۔ کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی کو سیکرٹری انسداد منشیات تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا اطلاق 28 فروری سے ہو گا۔ حامد یعقوب شیخ کو سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے حامد یعقوب شیخ سپیشل سیکرٹری پاور ڈویژن تھے، گریڈ 22 کے پرویز احمد جونیجو کو سیکرٹری سیفران تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹی آف پاپولیشن سٹڈیز تھے۔ محمد شکیل ملک کو سیکرٹری پارلیمانی امور کا چارج سونپ دیا گیا۔ وہ ایڈیشنل سیکرٹری پارلیمانی امور ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن