گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن میں سرکاری محکموں کے نادھندگان سے 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد کی ریکوری اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہو ئے گوجرانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خضر حیات نے بلڈنگ اور کنورشن فیس کی مد میں 33 لاکھ78 ہزار کی ریکوری سرکاری خزانہ میں جمع کرائی ہے نارووال میں پراپر ٹی ٹیکس نادھندگان سے 10 لاکھ سے زائد جبکہ گجرات میں کنورشن ، بلڈنگ اور رینٹ فیس کی مدات میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات کلب عباس شیرازی نے ایک کروڑ 64 لاکھ سے زائد کی ریکوری سرکاری خزانہ میں جمع کراد ی ہے۔