معلم کاعلم مکمل اور آنکھ والا ہونا چاہئے:  انوار العارفین

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پیر آف نیاریاں شریف انوار العارفین نے کہا ہے کہ پڑھنے کے لئے پڑھانے والا موجود ہونا چاہئے کائنات کا علم قرآن اور اور قرآن محمدؐکے سینے میں ہے اللہ تعالیٰ تمام نبیوں کامعلم بھی ہے وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ علم میں بھی اضافہ ہوگاحکمت سینہ بہ سینہ منتقل ہو تی ہے کم علمی اور جہالت کی وجہ سے قوم بربادی کی طرف جا رہی ہے معلم کاعلم مکمل اور اسے آنکھ والا ہونا چاہئے ابلیس نے حضرت آدمؑ کے علم کا انکار کیا تو خوار ہو گیامائیں ذمہ داری کا ثبوت دیں تو نسلیں ایماندار اور پرہیز گار ہو تی ہیں۔محمدؐکے علم کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔نبی اللہ کے عطاء کردہ علم کے مطابق الفاظ ادا کرتے ہیں۔وہ موضع ڈھونیکی میں مختار بگا کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر سرفراز احمد بگا،ارشاد احمد بگا،نثار احمد بگا، افضال احمد بگا، صوفی طارق خلیفہ، محمد جمیل مغل، حافظ بلال، سید اصغر علیشاہ، سید افضل شاہ، ندیم اختر بٹ، علائوالدین چیمہ، عمران بٹ،محسن شاہ اور محمد آصف چیمہ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...