اسلام آباد ، ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا،اسلام آباد میں ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب سے سربراہ پاک فضائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، پاک فضائیہ کے پلائٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا، اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں،قبل ازیں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں خصوصی تقریب ہوئی۔ ایئر چیف مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا،5 طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کیا، جے ایف 17 تھنڈر کے 3 طیاروں کی فارمیشن نے بمباری کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن