27 فروری کادن افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کیلئے باعث فخرہے، علیم خان

سینئروزیرپنجاب علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی طیارہ گرانے کے 2سال مکمل ہونے پراپنے بیان میں کہا 27فروری کادن افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کیلئے باعث فخرہے، 2سال قبل ہمارے سپوتوں نے مادروطن کے دفاع کی نئی مثال قائم کی، عددی اکثریت کے مقابلے میں لا زوال حوصلوں،جرات کی داستان رقم ہوئی، 27فروری کو قوم اپنے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے، امن کے حامی ہیں لیکن اگرچیلنج کیاگیاتودوبارہ ایساہی جواب دیں گے۔

 

ای پیپر دی نیشن