چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مغرب اور شمال مشرقی علاقوں میں ریت کے ممکنہ طوفان کے لئے نیلے رنگ کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے شمال مغرب اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ ریت اور دھول کے شدید طوفان آنے کا امکان ہیں ۔ حکام نے کہا کہ ریتلے طوفان سے سنکیانگ ییگور خودمختار خطہ ، ننگزیا ہوا خودمختار خطہ ، اندرونی منگولیا خودمختار خطہ اور گانسو صوبہ ، نیز شمال مشرقی صوبوں ہیلونگجیانگ ، جلن اور لیاوننگ اور ملحقہ علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین میں ریت کے طوفانوں کے لئے چار درجے کے رنگ موسمی انتباہی نظام کے لئے مقرر ہے جن میں نیلا رنگ شدید طوفان آنے کی عکاسی کر تا ہے۔
چینی محکمہ موسمیات کا ریت کے ممکنہ طوفان کے لئے نیلے رنگ کا انتباہ
Feb 27, 2021 | 17:03