سائنوویک کی کوویڈ19- ویکسین کی پہلی کھیپ ملائیشیا پہنچ گئی

چینی بائیو فارما سیوٹیکل کمپنی سائنوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کوویڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتہ کے روز ملائیشیا پہنچ گئی، جس سے وبا کے خلاف جنگ میں اس ملک کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ملائیشیا کے وزیر دفاع اسماعیل صابری یعقوب، وزیر ٹرانسپورٹ وی کا سیونگ، وزیر خارجہ ہشام الدین حسین، سائنس ، ٹیکنالوجی اور انوویشن کے وزیر خیری جمال الدین کے علاوہ ملائشیا میں چینی سفیر اویانگ یوجنگ نے کوالالمپور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سائنوویک کی کرونا ویکسینز کی آمد کا خیرمقدم کیا۔چینی سفیر اویانگ نے وزیر دفاع اسماعیل صابری یعقوب کو ویکسینز حوالے کی جنہوں نے ویکسینز حوالگی کی ایک مختصر تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔وزیر خارجہ ہشام الدین نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ملائشیا کی جانب سے سائنوویک ویکسینز حاصل کرنا دونوں ملکوں کے مابین "مضبوط تعلقات کا ثبوت" ہے۔ویکسینز کی آمد کے بعد ایک پریس بریفنگ میں وزیر خیری جمال الدین نے کہا کہ ملائیشیا کے لئے سائنوویک ویکسین کے حصول کے لئے ملائیشیا اور چین کے درمیان قریبی تعلقات بہت ضروری ہیں۔ سائنوویک کی کوویڈ-19 ویکسین ترکی ، انڈونیشیا اور برازیل سمیت مختلف ممالک استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں چینی ویکسین کی اپنے پورٹ فولیو میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے چین اور ملائیشیا کی حکومتوں کے درمیان تعاون انتہائی ضروری تھا۔وزیر نے مزید کہا کہ اس ویکسین کی فی الحال نیشنل فارماسیوٹیکل ریگولیٹری ایجنسی سمیت مقامی ریگولیٹری اداروں کی جانب سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔اس موقع پر سفیر اویانگ نے اس حقیقت کی نشاندہی کی کہ وائرس سرحدوں کو خاطر میں نہیں لاتے اور صرف یکجہتی کے جذبے کے ساتھ تعاون کرنے سے ہی عالمی برادری اس وبا پر قابو پا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن