امریکی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کی گرفتاری اور قتل کے لیے ذاتی طور پر منظوری دی تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی انٹیلیجنس کی کوآرڈینیٹر ایورل ہینس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں کیا گیا، اس کے نتیجے میں امریکا نے سعودی عرب کے 76شہریوں پر پابندیاں بھی عائد کردی ہیں کیونکہ خدشہ ہے کہ یہ افراد بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں، سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سن 2018میں استنبول میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے اندر قتل کیا گیا تھا۔
امریکا،خاشقجی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد نے دی،انٹیلیجنس رپوٹ
Feb 27, 2021 | 18:00