قوم سے اپیل کرتا ہوں اب جماعت اسلامی کو آزمائے، تینوں بڑی پارٹیوں نے جنوبی پنجاب کے ایشو پر صرف سیاست کی ہے۔ سراج الحق

Feb 27, 2021 | 19:18

ویب ڈیسک

 سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ گذشتہ پانچ حکومتیں وعدوں کے باوجود پانچواں صوبہ نہیں بنا سکیں،  انتظامی بنیادوں پر صوبہ جنوبی پنجاب کی تخلیق کی حمایت کرتے ہیں، تینوں بڑی پارٹیوں نے جنوبی پنجاب کے ایشو پر صرف سیاست کی ہے، پی ٹی آئی کا سونامی بدنامی کے بعد اب اختتامی سفر پرچل پڑا ہے، قوم اب پی ٹی آئی کے سونامی سے پناہ مانگنے لگی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کی فرسٹریشن عروج پر ہے، غربت کے ہاتھوں تنگ افراد خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،سیاسی پارٹیاں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے کلبز ہیں۔ سراج الحق نے مذید کہا حکمرانوں کے شہزادے، شہزادیاں اندرون و بیرون ملک پلازے تعمیر کر رہے ہیں،غریبوں کے پڑھے لکھے بچے مزدوری کی تلاش میں چوکوں چوراہوں پر بیٹھے ہیں، پاکستان کا گرے لسٹ میں رہنا حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، قوم سے اپیل کرتا ہوں اب جماعت اسلامی کو آزمائے،جماعت اسلامی 21مارچ کو ملتان میں بڑا جلسہ کرے گی۔

مزیدخبریں