فلپ مورس ، نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ کے دو ایوارڈز کا فاتح

کراچی(کامرس رپورٹر) معروف ملٹی نیشنل کمپنی فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کی ماحولیات اور معاشرے کی بہتری کے لیے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ)کے زیراہتمام14ویں سالانہ CSR ایوارڈز 2022 میں دو ایوارڈز ''گرین انرجی انیشیٹوز'' اور ''ویسٹ مینجمنٹ/ری سائیکلنگ'' کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مقصد عوام میں ماحولیاتی، صحت عامہ اور تعلیم کے حوالے سے آگاہی بیدارکرنے کے حوالے سے سہولت، فروغ اور مدد کرنا ہے۔ نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ سالانہ بنیادوں پر ان تنظیموں کا جائزہ لیتا ہے اور ان کمپنیوں کو ایوارڈ دیتا ہے جن کے بڑے پیمانے پر ماحول اور معاشرے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ فلپ مورس(پاکستان) لمیٹڈکو 'ویسٹ مینجمنٹ/ری سائیکلنگ' اور ''گرین انرجی انیشیٹوز'' کے ایوارڈز ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی استحکام سے متعلق اقدامات کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈنے ’مشن کلینر پاکستان‘ کو سرانجام دینے کے لیے SEED وینچر کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ ’مشن کلینر پاکستان‘ ایک اینٹی لیٹرنگ پروجیکٹ ہے جس کے تحت عالمی یوم صفائی کے موقع پر کراچی کے علاقے کلفٹن میں ساحل سمندر پر صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشن کے تحت فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈنے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اوربالاکوٹ میں کچرے کے انسداد کی20 مہم چلائی جس میں 2400 سے زیادہ رضاکاروں نے3300 کلو گرام سے زیادہ کچرا جمع کیا۔ اس کے علاوہ اپنی پیرنٹ کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے 2025 تک براہ راست آپریشنز کے کاربن غیرجانبداری حاصل کرنے کے وڑن کے عین مطابق فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈنے اپنی مینوفیکچرنگ سائٹ پر توانائی کی بچت کے سلسلے میں متعدد اقدامات پر بھی کام کیا ہے جس سے 2018 بیس لائن کے مقابلے میں 41فیصد توانائی کی کھپت میں مدد ملی ہے۔ عندلیب (عروس) احمد، ہیڈ آف کمیونیکیشنز، فلپ مورس(پاکستان) لمیٹڈ نے کمپنی کی کاوشوں کے اعتراف پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ’’ فلپ مورس پاکستان میں ہم اپنے کاروبار، صنعت اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے پرجوش ہیں اور اس کے تحت اہم اقدامات اور اپنے آپریشنز میں اصلاحات کرنا شامل ہے۔ ہمارے لیے پائیداری کا مطلب معاشرے کے لیے طویل مدتی حل پیدا کرنا ہے جو کاربن کے اخراج، فضلہ کو کم، گرین ڈیزائن کے رہنما اصولوں کو نافذ، گردشی معیشت کو فروغ اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی عالمی کوششوں میں تعاون کے ہمارے اہداف کے عین مطابق ہے۔‘‘

ای پیپر دی نیشن