شاہدہ پروین کیانی کپ انٹر اکیڈمیز باسکٹ بال ٹورنامنٹ،بحریہ اکیڈمی سرخرو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پہلا شاہدہ پروین کپ انٹر اکیڈمیز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پہلے میچ میں بحریہ باسکٹ بال اکیڈمی نے مد مقابل کراچی بلز باسکٹ بال اکیڈمی کو 29کے مقابلے میں 43باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی،فاتح اکیڈمی کی جانب سے عون محمد اکرم نے 12،اویس خان اور بلال خان نے 9,9جبکہ رنر اپ اکیڈمی کی جانب سے ایان بٹ 9،محمد عثمان اور فراز احمد نے 8,8باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے، دوسرے میچ میں سول باسکٹ بال اکیڈمی نے مد مقابل کراچی باسکٹ بال اکیڈمی کو 13کے مقابلے میں 29باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی،فاتح اکیڈمی کی جانب سے مظہر شوکت 10،محمد دانیال مروت 9اور محمد معاذ نے 8جبکہ رنر اپ اکیڈمی کی جانب سے سمر سلیم 5،عبدالرحیم 4اور حذیفہ اکبر نے 4باسکٹ اسکور کئے۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال،زاہد ملک،طارق حسین غلام محمد سنیئر جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،نعیم احمد،ممتاز احمد اور محمد عثمان تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...