کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی پریمیئر فٹبال کپ سیزن ٹو میں عبدل ایف سی نے برما آفریدی کو پنالٹی کک پر 4-3 سے شکست دے دی۔ ابراہیم حیدری بلوچ مجاہد فٹبال گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میں چیف گیسٹ سیکٹر کمانڈ بھٹائی رینجرز برگیڈیئر محمد شبیر خان اور مہمان اعزازی لیفٹنٹ کرنل شہاب مقبول اور برگیڈیئر منظور تھے۔ چیف آرگنائزر فرخ خان اور حمزہ فاروق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں بابر قریشی ، مشرف گلزار، جنت آفریدی، شاہد خان، کاشف خان، نذیر لاکھانی، ایاز موتی والا، محمد عمران شاموئیل رفیق، عابد رضا، قیصر فقیر محمد، عبدالقیوم آفریدی، خالد آرائیںو دیگر بھی موجود تھے۔ ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر برگیڈیئر محمد شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے فٹبال سمیت کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ لیفٹنٹ کرنل شہاب مقبول نے کہا کہ ملک میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ بابر قریشی نے کہا کہ فٹبال کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ مہمانِ خصوصی برگیڈیئر شبیر خان نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم عبدل ایف سی، رنر اپ برما آفریدی و دیگر کیٹگری میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیے جبکہ ٹاپ اسکورر 7 گول فرید خان، بیسٹ پلیئر اینڈ ڈیفنڈر عبداللہ شاہ، بیسٹ مینیجر شاہ زیب خان، بیسٹ کوچ ناصر، بیسٹ گول کیپر آف دی ٹورنامنٹ عبدالباسط، بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ عالمگیر غازی و دیگر کو بھی انعامات تقسیم کیے۔
کراچی پریمیئر فٹبال کپ کا فائنل عبدل ایف سی کے نام ،برما آفریدی کو شکست
Feb 27, 2022