گندم امدادی قیمت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر نے  بھی پیکا آرڈیننس چیلنج کر دیا 

Feb 27, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری ہے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر محمد مقصود بٹر نے بھی پیکا آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے۔ صدر، سیکرٹری اطلاعات، کابینہ ڈویژن‘ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اور ایف آئی اے بھی فریق ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی کو روکنے کے لیے جو طریقہ فراہم کیا گیا ہے وہ آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں