فضل الرحمن کی سینیٹر رحمان ملک مرحوم کے گھرآمد، بیٹو ں سے تعزیت

Feb 27, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان مرحوم سینیٹر رحمان ملک کے گھر  گئے اور رحمان ملک کے بیٹو ں علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک سے انکے والد کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا،مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان کی ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی، مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں