وزیر اعظم نے33رکنی کور کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹو کے لیئے60ناموں کی منظوری دیدی


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان نے 60 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے ناموں کی ختمی منظوری دے دی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں بنائی گئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں مجموعی طور پر 60 ممبران شامل ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی، امیر بخش بھٹو، اعجاز چوہدری، اسد قیصر، ابراہیم خان، خرم شیر زمان، پرویز خٹک، شفقت محمود ،مخدوم خسرو بختیار، علی زیدی، شیریں مزاری، قاسم خان سوری، شاہ فرمان، چوہدری محمد سرور، عمران اسماعیل، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، میاں محمود الرشید، غلام سرور خان، سردارعثمان بزدار، محمود خان، عاطف خان، شہزاد وسیم، عامر ڈوگر، علی نوازاعوان، فردوس شمیم نقوی، سیف اللہ نیازی، مراد سعید، آفتاب صدیقی، ایڈووکیٹ عطا اللہ، حامدالحق، نصیب اللہ مری، نوابزادہ شریف جوگیزئی، جنید اکبر، سردار خادم حسین وردک، شیخ خرم شہزاد، سید ظہور آغا، جلال حسین مقپون، سردار تنویر الیاس ،بیرسٹر سلطان محمود، بیرسٹر خالد محمود، سردار عبدالقیوم نیازی ، مشتاقِ غنی، امجد زیدی، انوار الحق، حلیم عادل شیخ، فرخ حبیب، مولا بخش سومرو، شاہد خٹک ،ملک فیصل داوڑ، ظل ہمائ، کنول شوزب، چوہدری عدنان شامل ہیں۔  دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی33 رکنی کور کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا وزیراعظم عمران خان بطور چیئرمین کور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے کور کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے کیا گیا ہے مجموعی طور پر 33 ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی کور کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عامر محمود کیانی، فوادحسین چوہدری، پرویز خٹک، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی ،قاسم خان سوری اور علی امین گنڈاپور، علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار،چوہدری سرور، اعجاز چوہدری، مراد سعید، میاں محمود الرشید، سرور خان، عامر ڈوگر، اعظم سواتی، عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر بابر اعوان، فردوس شمیم نقوی شامل ہیں اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...