کیف(آئی این پی) ایک یوکرینی خاتون کی دارالحکومت کیف میں موجود روسی فوجی سے تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی خاتون روسی فوجی سے سخت لہجے میں بات کر رہی ہیں۔ وہ فوجی سے کہا رہی ہیں کہ ’’تم کون ہو اور ہماری سرزمین پر کیا رہے ہو‘‘۔روسی فوجی نے خاتون کو جواب میں کہا کہ یہاں ہماری مشقیں چل رہی ہیں، آپ یہاں سے چلی جائیں۔