ماسکو(شِنہوا)کریملن نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے خلاف برطانوی پابندیاں ان کے لیے مشکل کا باعث نہیں ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ریاستی سربراہ روسیا بینک میں رقم رکھتے رہے ہیں جو پہلے ہی پابندیوں کی زد میں ہے اور یہ کہ تازہ ترین پابندیاں روس کی اعلی قیادت کے کسی نمائندے کے لیے کسی مشکل کا باعث نہیں ہیں۔ برطانیہ نے روس کے خلاف دیگر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس کے اثاثے منجمد کردئے ہیں، اور پیوٹن اور لاوروف پر پابندیاں لگانے میں امریکہ اور یورپی یونین کا ساتھ دیا ہے۔
پیوٹن اور لاوروف کے خلاف برطانوی پابندیاں مشکل کا باعث نہیں ہیں:کریملن
Feb 27, 2022