اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع کی 65تحصیلوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا، تحصیل کونسل کے لئے861 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،830 ویلج اور نیبرہڈ کونسلز میں جنرل نشستوں پر 14 ہزار 7 سو 95 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 2 سو 84 امیدار میدان میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے 11اضلاع کی 65 تحصیلوں میں جنرل نشست پر 14 ہزار 795 امیدوار میدان میں آئے ہیں۔ جن میں سے خواتین نشست پر 3 ہزار 284 ، ورکرز نشست پر 6 ہزار 870 امیدوواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ نوجوانوں کی نشست پر 5 ہزار 622 اور غیر مسلموں کی نشست پر 113 امیدوار میدان میں ہیں۔ سوات سے جنرل نشست پر ایک ہزار 846، اپر دیر میں ایک ہزار 115, لوئر دیر میں ایک ہزار485, ایبٹ آباد میں 1856, مانسہرہ میں 1769 امیدوار سامنے آ گئے ہیں۔ کرم ایجنسی سے 208،شمالی وزیرستان سے 164 ، جنوبی وزیرستان سے 143 خواتین امیدوار میدان ہیں۔ سوات سے 315 ، اپر دیر سے 304، لوئر دیر سے 467 ، ایبٹ آباد سے 504 ، مانسہرہ سے 401 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ اپر کوہستان سے 6, لوئر کوہستان سے 1 اور کولائی پالاس سے 3 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ ایبٹ آباد سے 21 ، سوات سے 21 ، کرم سے 14 ، لوئر دیر سے 16 غیر مسلم امیدوار میدان میں ہیں۔ اپر دیر ، اپر چترال ، تورغر ، اپر کوہستان ، لوئر کوہستان ، کولائی پالاس سے کوئی غیر مسلم امیدوار میدان میں نہیں آیا ہے ۔