اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے آزاد کشمیر کے اراکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے زرداری ہاوَس اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوارن آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،فریال تالپور کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت کل سے شروع ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی ۔فریال تالپور نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور حکمرانوں کے پیدا کردہ بحرانوں سے تنگ آگئے۔