تلاشی کاروائیاں جاری،حریت کانفرنس کے نائب چئیر مین گرفتار


سرینگر(آئی این پی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے‘ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی پویس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے غلام احمد گلزار کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ گرفتار ی کے بعد انہیں شہر کے بٹہ مالو تھانے میں منتقل کیا گیا۔جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والے واحد سرینگر جموںشاہراہ قاضی گنڈ کے علاقے میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری کیوجہ سے ٹریف کیلئے دوبارہ بند ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن