سعودی کاروباری گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، امیر خرم راٹھور 

لاہور (نیوز رپورٹر)مدینہ منورہ میں مقیم سعودی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تاجروں کے وفد نے پاکستان ہاؤس میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور سے باضابطہ بزنس لنچ میٹنگ کی۔ ان شعبوں میں کنٹریکٹنگ، رئیل اسٹیٹ، ٹرانسپورٹ، ہوٹل اور سیاحت کی صنعت، آئی ٹی، خوراک اور ہاسپٹالٹی، بینکنگ اور فنانس شامل ہیں۔ سفیر نے پاکستان کی جدید آئی ٹی انڈسٹری  کے متعلق آگاہ کیا اور آئی ٹی صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے پاکستان کیساتھ مشترکہ ویژن بنانے کی خواہش کی۔ سعودی بزنس کمیونٹی نے سفیر کے انفرادی کاروباری گروپوں کی سطح پر آنے اور پاکستان کیساتھ تجارت پر ان کی توجہ حاصل کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تاجروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور مختلف منصوبوں اور حکومتی سکیموں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ سفیر نے سعودی کاروباری گروپوں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور زراعت اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کاروباری گروپ پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور وسیع مارجن سے منافع کما سکتے ہیں۔ سفیر نے حال ہی میں پاکستان میں میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...