اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف و دیگر کیخلاف نوڈیرو ٹو رینٹل پاور ریفرنس ختم ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ریفرنس میں جو الزامات عائد کئے گئے وہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ان الزامات پر قانون کی مطابق کسی اور متعلقہ فورم پر ہی کارروائی چل سکتی ہے محض اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر احتساب عدالت ٹرائل نہیں چلا سکتی۔ پرویز اشرف پر بطور وزیر گمراہ کن حقائق سے ای سی سی کی منظوری لینے کا پیپرا رولز 2004 کی خلاف ورزی کا بھی الزام تھا جبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت پبلک آفس ہولڈر پر محض رائے دینے پر ریفرنس نہیں بنتا ترمیمی آرڈیننس زاتی مالی فوائد لینے کے ٹھوس شواہد ہونا ضروری قرار دیتا ہے۔