کیف (نوائے وقت رپورٹ) روسی حملے کے بعد ملکی دفاع کے لیے لڑنے والے فوجی نے روس کے زیر قبضہ کریمیا کو یوکرین سے ملانے والے پل کو خود پر بارود لگاکر دھماکے سے اڑا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب روسی ٹینکوں نے حملہ کیا تو میرین بٹالین کے انجینئر 'وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ' کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پْل پر تعینات کیا گیا تھا۔ وٹالی نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے دشمن کو ملک تباہ کرنے سے روکنے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ یوکرین فوج کے جنرل سٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پْل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات وٹالی سکاکون نے انجام دیں۔
یوکرائنی فوجی نے جسم سے بم باندھ کر پل اڑا دیا‘ روسی ٹینکوں کی پیشقدمی رک گئی
Feb 27, 2022