حیدرآباد (نامہ نگار)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جب تک اختیارات اور وسائل یوسی کی سطح تک منتقل نہیں ہونگے تب تک ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ ایم کیو ایم گٹر کا ڈھکن نہیں لگا سکتی صوبہ بنانے کی بات کرتی ہے۔ نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ جب مہاجروں کا نام نہاد بابائے مہاجر 35 سال پارٹی چلانے والے عمران فاروق کو مار سکتا ہے تو تم سب کی کوئی حیثیت نہیں۔ اگر ایم کیو ایم والے اپنے قائد تحریک کو نہیں مانتے تو اپنے قائد تحریک کی جماعت ایم کیو ایم کو چھوڑیں، اس کے پرچم اور نشان چھوڑیں؛ ایم کیو ایم والے کبھی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ مرتا مہاجر، گمشدہ مہاجر، سسکتا مہاجر، بے روزگار مہاجر، بے آسرا مہاجر، کچرے میں پلتا مہاجر، کوٹہ سسٹم میں جکڑا مہاجر، مہاجر نام پر سیاست کرنے والوں کو سوٹ کرتا ہے۔ چھ دن کے دھرنے میں جو کامیابی ملی ہے اس پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک کوئی تبدیلی نہیں آسکتی‘ مصطفی کمال
Feb 27, 2022