لاہور (وقائع نگار) یوکرین پر روس حملے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ جس کا اطلاق یکم مارچ 2022ء سے ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے فی لٹر تک ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔ جس کا اطلاق 16 فروری سے پٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لٹر کی ریکارڈ سطح پر ہے۔ 16 فروری کو خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل یومیہ تھی۔ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا جو 2014ء کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ ماہرین کے مطابق اگر موجودہ صورتحال کا فوری طور پر حل نہ نکلا تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔ معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی صورت میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لٹر تک جا سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خام تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تک گئی تو پاکستان میں پٹرول 200 روپے لٹر ہو سکتا ہے: ماہرین
Feb 27, 2022