بلاول کا مہنگائی مارچ ڈرامے بازی اور شوبازی کے سوا کچھ نہیں، خرم شیر زمان

Feb 27, 2022

کراچی ( نیوز رپورٹر)پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ  بلاول کا مہنگائی مارچ صرف ڈرامے بازی اور شوبازی کے کچھ نہیں ہے۔پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا بلاول کا مہنگائی مارچ صرف ڈرامے بازی اور شوبازی کے کچھ نہیں ہے۔پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ عوام واقف ہیں بلاول کبھی پاکستان میں نہیں رہے، ملک سے انہیں کوئی لگا نہیں، پی پی صرف اپنی لوٹی دولت کو بچانے کیلئے نکل رہی ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مارچ کا آغاز ہوگیا ہے، پی ٹی آئی آج اپنے سندھ حقوق مارچ سے پی پی کا غرور توڑے گی۔

مزیدخبریں