اوچشریف،مبارک پور(نامہ نگار ) غربت سے تنگ آکر دو بچوں کا باپ گلے میں پھندا ڈالکر درخت سے جھول گیا ،نعش پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی مرکز صحت مبارک پور منتقل تفصیل کے مطابق مبارک پور کے نواحی علاقہ عالیواہن بستی تل والی کے رہائشیوں کے مطابق الطاف حسین کی نعش نیم کے درخت سے لٹک رہی تھیجس کی اطلاع تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کو دی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مسلم ضیا اور انوسٹی گیشن ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش نیچے اتار کر مزید تفتیش کے لئے پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی مرکز صحت مبارک پور پہنچا دی ۔اہل علاقہ وعزیز اقارب نے صحافیوں کو بتایا کہ الطاف حسین گھلو ایک سفید پوش اور غریب آدمی تھا مہنگائی کے بوجھ کی وجہ سے گھریلو اخراجات اٹھانا مشکل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے مبینہ غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر الطاف حسین نے گلے میں پھندا ڈالکر خود کشی کرلی۔