لاہور (خصوصی نامہ نگار) پٹرول، بجلی، گیس، مہنگائی و بے روزگاری اور شہری مسائل کے خلاف جماعت اسلامی وسطی کے زیر اہتمام چوبرجی چوک پردھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، کنوینئر شہری مسائل کمیٹی چوہدری محمود الاحد، راشدہ شاہین نائب ناظمہ ضلع لاہور و نگران علاقہ وسطی اور دیگر نے شرکت کی۔ دھرنے میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور میاں ذکر اللہ مجاہد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے ملک و قو م کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے لاہور شہر سے مال تو بنایا ہے لیکن اس شہر کے مسائل کو حل نہیں کیا۔ بلوچستان تحریک کے قائد اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر 75 سا ل سے مسلط استحصالی طبقے نے عوام کے حقوق کوغصب کررکھا ہے۔ آئینی اور جمہوریہ جدوجہد کے ذریعے سے ان لیٹروں اور ظالموں کا مقابلہ کریں گے۔
مہنگائی‘ بے روزگاری‘ شہری مسائل کے خلاف جماعت اسلامی کا چوبرجی چوک میں دھرنا
Feb 27, 2022