پنجاب یونیورسٹی، پہلی بار ایک سال میں 327 پی ایچ ڈیز، پہلے سکھ نے بھی ڈگری حاصل کی

Feb 27, 2022

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی جامعہ کی جانب سے ایک سال میں 327  پی ایچ ڈی پیدا کئے گئے ہیں۔ جنہیں پنجاب یونیورسٹی کے 131 ویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ کانووکیشن میں ایم ایس/ ایم فل کے71، ایم اے/ ایم ایس سی کے55 اور بی ایس کے 63 طلبائو طالبات کو میڈلز دئیے گئے۔ تقریب میںکل 1018ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے  گئے۔ جبکہ سکھ طالب علم ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان نے کانووکیشن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پنجابی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پاکستان بننے کے بعد وہ پہلے سکھ ہیں جنہوں نے پنجابی میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ ڈاکٹر کلیان سنگھ نے بابا گرو نانک کی زندگی اور تعلیمات پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیان سنگھ نے کہا کہ میری پی ایچ ڈی کی ڈگری نے میرے آباؤ اجداد کے پاکستان میں رہنے کے فیصلے کو دانشمندانہ اور درست فیصلہ ثابت کیا ہے۔

مزیدخبریں