سرکاری کالجز میں 531 مستقل لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ

Feb 27, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبہ بھر کے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے سرکاری کالجوں میں 531 مستقل لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،کالج لیکچررز کی بجائے گزشتہ 5 سال سے زائد عرصے سے لیکچررز بھرتی ہی نہیں کئے گئے تھے اور طلبہ و طالبات کو بیشتر مضامین میں کوئی نہیں پڑھا رہا تھا مگر اب سات مضامین میں مستقل اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے امیدوار  پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن سات مضامین میں مستقل بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان لے گا۔ بائیولوجی، اکنامکس، سائیکالوجی اورایجوکیشن کے مضامین میں لیکچررز بھرتی ہوں گے۔ ہسٹری، اسلامیات اور فزیکل ایجوکیشن میں بھی مستقل لیکچررز بھرتی کئے جائیں گے۔ مذکورہ آسامیوں کے لئے پبلک سروس کمیشن نے 14 مارچ آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔

مزیدخبریں