سرگودھا: نوجوان ویڈیو بناتے دریا میں ڈوب کر جاں بحق، نعش 8 روز بعد ملی

Feb 27, 2022

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) 20 سالہ  ٹک ٹاکر نوجوان وڈیو بناتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا۔ جس کی نعش 8 روز بعد 15 کلو میٹر دور سے تلاش کر کے دریا جہلم سے نکال لی گئی۔ جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔ سرگودھا میانوالی روڈ پر شاہپور اور خوشاب کے درمیان دریائے جہلم کے پرانے پل پر جوہرآباد بلاک 29 کا ٹک ٹاکر 20 سالہ نوجوان محمد شہزاد ویڈیو بناتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے دریا جہلم میں گر کر ڈوب گیا۔
ٹک ٹاکر

مزیدخبریں