ممبئی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خوشامد میں بالی ووڈ سٹارہیما مالنی کا مضحکہ خیز بیان سامنے آگیا۔بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کرحیران ہے۔ہیما مالنی نے کہا کہ ہرکوئی چاہتا ہے کہ مودی یوکرین جنگ رکوادیں۔ عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے درخواست کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مدد کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ رکوا دیں۔
ہمامالنی/بیان
iہرکوئی چاہتا ہے مودی یوکرائین کیخلاف جنگ رکوا دیں،ہیما مالنی کامضحکہ خیزبیان
Feb 27, 2022