عبدالجبار عطاری ڈسٹرکٹ بار جعفرآباد  کے صدرغلام علی بادینی جنرل سیکرٹری منتخب


جعفرآباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ڈیرہ اللہ یار جعفرآباد/ اور صحبت پورالیکشن  سراج جمالی اور جہان علی کھوسہ کی زیر نگرانی ہوئے ووٹرز کی کل تعداد 39 ہے۔ عبدالجبار عطاری ایڈووکیٹ  نے 22 ووٹ جبکہ ایڈوکیٹ گل شن رام راجپوت نے 17 ووٹ حاصل کیے یوں پانچ ووٹوں کی برتری سے عبالجبار عطار ڈسٹرکٹ بار  جعفرآباد ، صحبت پور کے صدر جبکہ غلام علی بادینی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر وکلا ء برادری اورعزیز مری نے پریس کلب کی جانب سے وکلاء  کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن