متروکہ وقف املاک بورڈ اراضی ‘ملزموں کی گرفتاری مطلوب ہوتو پہلے نوٹس  جاری کیا جائے : احتساب عدالت 

Feb 27, 2022

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی 200 کنال اراضی  لیز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی 200 کنال اراضی  لیز کیس میںآصف ہاشمی اور محمد عبد اللہ اویس سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کی انکوائری روک دی گئی، ملزمان نے سپیشل کورٹ سنٹرل سے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں ،ملزمان کی جانب سے مزمل عتیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ،پبلک اکاونٹس کمیٹی کی میٹنگ میں ایف آئی اے انکوائری روکنے کی رپورٹ جمع کرادی، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں انکوائری روکنے بارے رپورٹ جمع کرائی ، تفتیشی افسر کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ اراضی کا اڈٹ مکمل ہونے تک انکوائری روکی گئی ،پبلک اکاونٹس کمیٹی کو حقائق بتانے کے ایف آئی اے کے بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حقائق بناتے پر شو کاز نوٹس بھی جاری کیا، انکوائری بند ہونے پر ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں ، ملزمان کی دوبارہ گرفتاری مطلوب ہو تو ان کو پہلے نوٹس جاری کیا جائے، وکیل ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایف آئی اے کے بیان کو خفیہ رکھا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ اراضی  لیز سکینڈل میں پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی سمیت پچاس ملزمان ہیں ،آصف ہاشمی  نے بھی چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، گزشتہ دونوں ایک مقدمہ میں آصف ہاشمی کو ایف آئی اے گرفتار کر لیا تھا، اراضی لیز سکینڈل میں آصف ہاشمی، عبد الوحید، آصف رضا شیخ ، محمد اسحاق ، عبد اللہ اویس،عامر رحیم خان، وسیم سہیل اور رفاقت علی پٹواری سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمات درج کیے ملزمان پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں