انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ شو کا دوسرا دن، مختلف ممالک کے وفود کی مشیر تجارت سے ملاقاتیں

لاہور (کامرس رپورٹر) انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ شو کے دوسرے روز نائیجیر، تنزانیہ، روانڈا، لیبیا، ازبکستان، تاجکستان، کینیا، یوگینڈا، برونائی، سوڈان، نائیجیریا، ٹوگو، بینی، کیمرون، سینیگال، گیمبیا، سیرالیون، آئیوری کوسٹ، ساؤتھ افریقہ، ایسواتینی، لیستھو، بوسٹسوانا، موزمبیق، نیمیبیا، مصر، ایتھوپیا اور مراکش کے تجارتی وفود نے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، وفاقی سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف احمد خان اور سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ملاقاتیں کیں اور باہمی تجارت کو درپیش چیلنجز اور امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان سے تجارت بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو دوسرے روز غیرملکی خریداروں کے ساتھ پاکستانی ایکسپورٹرز کے ساتھ ملاقاتیں دن بھر جاری رہیں۔ پاکستانی فارما سیوٹیٰکل کمپنی انٹرنیشنل بزنس لنکس نے سیرالیون کی ہیلتھ فار آل میڈیکلز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن