شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) خدمت گروپ کے رہنمائوں میاںمنیر ،سیٹھ اکرام،میاںامجد علی،حاجی حسین ،عبدالرزاق، میاںستار ، میاںاعجاز احمد، چودھری رب نوازنے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خدمت گروپ اپنے امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریگی اور عوامی توقعات پر پورااترنے ،علاقہ کے مسائل سے آگاہی رکھنے اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار امیدواروں کو آگے لایا جائیگا بلدیاتی انتخابات سیاسی نہیںسماجی ہوتے ہیں اور نچلی سطح تک بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے حامل لوگوں کی کامیابیاں یقینی ہونگی خدمت گروپ نے ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ ،شیخوپورہ کی تعمیروترقی ،عوامی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ خدمت کی سیاست ہمارے گروپ کا اوڑھنا بچھائونا ہے اور عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے میٹنگز کا انعقاد جلد شروع کیا جارہا ہے۔