لاہور (وقائع نگار)صوبہ بھر میں واقع تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول کالجز اور محکمہ جات میں موجود درختوں کی کانٹ چھانٹ کی ذمہ داری متعلقہ ادارے کے اپنے ذمہ ہو گی ۔ محکمہ جنگلات کا ان درختوں سے کو واسطہ نہیں ہوگا ۔ جنگلات کے ارباب اختیارکی جانب سے تمام اداروں کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے ۔ اب سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام محکمہ جات میں موجود درخت متعلقہ محکمہ کی ہی ملکیت ہو گی اور اسکی تمام تر ذمہ داری یعنی کٹائی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اسی محکمہ کی ہو گی ۔ اس سے قبل صوبہ بھر کے تمام محکمہ جات میں واقع تمام درخت انکی دیکھ بھال اور کٹائی محکمہ جنگلات کی ذمہ داری تھی ۔ صوبہ بھر میں سکول کالجز اور دیگر محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں درخت موجود ہیں۔
سکول ،کالجز ،محکمہ جات میں درختوں کی کٹائی کے ذمہ دار متعلقہ ادارے ہونگے
Feb 27, 2022