شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ،روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکسوں کی بھر مار سے ملک میں مہنگائی تیزی سے بڑھی ہے جس سے ہر شعبہ اور عوام شدید متاثر ہوئے ہیں حکومتی غیر موثر پالیسیوں کے باعث صنعتی ترقی جمہود کا شکار ہے اور کاروباری سرگرمیاں ختم ہوکر رہ گئی ہیں،حکمرانوں کی نااہلی نے ملک و قوم کو مصائب اور آلام میں مبتلا کیا، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھونے کہا کہ درآمدی اشیاء پر اثر پڑنے سے افراط زر بڑھ رہا ہے ملکی معاشی شرح کم ترین سطح پر ہے، حکومت ہوشر با مہنگائی کو کنٹرول کر نے کیلئے اقدامات کرے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتی ہوئی ہوشر با مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔